دنیا
17 جون ، 2017

افغانستان،بلخ میں افغان فوجی کی امریکی فوجیوں پر فائرنگ

افغانستان،بلخ میں افغان فوجی کی امریکی فوجیوں پر فائرنگ

افغانستان کے صوبے بلخ میں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی،واقعے میں متعدد امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جوابی فائرنگ میں افغان فوجی مارا گیا، امریکی حکام نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

افغان حکام کے مطابق افغان فوجی نے مزار شریف کے فوجی بیس کے اندر امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں افغان فوجی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان حکام نے واقعے میں 4امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

مزید خبریں :