Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
17 جون ، 2017

امریکی جنگی بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر، 7 اہلکار لاپتہ

امریکی جنگی بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر، 7 اہلکار لاپتہ

امریکا کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 7 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56 ناٹیکل میل یعنی 103 کلومیٹر دور اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے مقامی وقت کے مطابق صبح ڈھائی بجے ٹکرایا۔

امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ کمانڈنگ افسر کے ساتھ دو دیگر جہاز رانوں کو زخموں کے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ یو ایس ایس فٹزجیرلڈ کے بعض حصے میں پانی گھس آیا ہے اور مجموعی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اے سی ایکس کرسٹل کنٹینر جہاز پر فلپائن کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس کا وزن 30 ہزار ٹن سے قدرے کم تھا لیکن یہ امریکی جنگی جہاز سے تین گنا وزنی تھا۔

جاپانی نشریات این ایچ کے کے مطابق اس حادثے میں تجارتی جہاز کو بہت کم نقصان ہوا ہے۔سماجی رابطے پر جاری ایک بیان میں امریکی بحریہ کے آپریشن چیف ایڈمرل جان ریچرڈسن نے کہا کہ مزید تفصیلات کے حصول پر ہم فٹزجیرلڈ کے اہل خانہ سے رابطہ کریں گے اور اگر مناسب ہوا تو عوام سے بھی شیئر کریں گے، ابھی ہماری ساری توجہ فٹزجیرلڈ کے عملے اور ان کے اہل خانہ پر موکوز ہے۔

Advertisement