انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2017

نئی میوزیکل کامیڈی فلم ’پچ پرفیکٹ 3 ‘کا ٹریلر جاری

نئی میوزیکل کامیڈی فلم ’پچ پرفیکٹ 3 ‘کا ٹریلر جاری

سن 2012ء اور 2015ءکی سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ اور پِچ پرفیکٹ 2کاپریکوئل بھی مداحوں کے لیے تیارہے، اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم ’ پِچ پرفیکٹ3 ‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارہ ٹرش سئی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

پال بروکس، میکس ہنڈلمین اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک، ریبل وِلسن، کیلی جیکل، اسکائی لَر آسٹن، اینا کیمپ، کیٹی سیگل، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

کالج لائف کی شرارتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لیے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :