دلچسپ و عجیب
17 جون ، 2017

تائیوان ،ساحل پر ریت کے مجسموں کا10واں بین الاقوامی میلہ

تائیوان ،ساحل پر ریت کے مجسموں کا10واں بین الاقوامی میلہ

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے فیولونگ ساحل پر ریت کے مجسموں کے10واں بین الاقوامی میلہ جاری ہے۔

فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ اسکلپچر آرٹ فیسٹیول میں 30ہزار تائیوانی ڈالرکی انعامی رقم کے حصول کے لیے مقامی آرٹسٹوں سمیت دنیا بھر کے کئی 13ممالک سے22 ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کے لیے میدان میں اُترے۔

اس ریت کے میلے کیلئے میزبان تائیوان سمیت پرتگال، سنگاپور، نیدر لینڈز، اسپین، آسٹریلیا، بلغاریہ، لیٹویا، امریکا، فرانس، میکسیکو، اٹلی، روس، افریقہ، آئرلینڈ، جمہوریہ چیک اورکینیڈا سمیت مختلف ممالک کے ماہر مجسمہ سازوں نے کئی دن کی کڑی محنت کے بعددرجنوں ریتیلے مجسمے تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل کرتے ہوئے آرٹسٹ حضرات نے سمندری سفر سمیت سفری کہانیوں پر مبنی فلمی مناظر اور دیگر منفرد انداز کی ٹرپس کی عکاسی کرتے منفرد مجسمے تخلیق کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلہ دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد 9جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :