دنیا
17 جون ، 2017

گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو مردہ تصور کیا جائے، برطانوی پولیس

گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو مردہ تصور کیا جائے، برطانوی پولیس

برطانوی پولیس کے مطابق گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو اب مردہ تصور کیا جائے گا، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

برطانوی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ گرینفل ٹاور میں آگ لگنے والی رات سے 58افراد لاپتا ہیں جنہیں اب مردہ ہی تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، ان 58افراد میں سے 30افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی تھی جبکہ عمارت سے ابھی تک 16لاشیں نکالی گئی ہیں۔

بدھ کو گرینفل ٹاور میں آگ لگنے کے باعث یہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں :