انٹرٹینمنٹ
18 جون ، 2017

سائنس فکشن فلم ’’دی لاسٹ اسکاؤٹ‘‘ کا نیا ٹریلر

سائنس فکشن فلم ’’دی لاسٹ اسکاؤٹ‘‘ کا نیا ٹریلر

زمین کی تباہی کے بعدانسانیت کی بقاء کیلئے نئی دنیاکی تلاش،سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم "دی لاسٹ اسکاؤٹ" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سیمون فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سن 2065میں جنگوں کے باعث زمین کی تباہی کے گرد گھومتی ہے جہاں پینگیسس نامی ایک خلائی جہاز کا عملہ انسانیت کی بقاء کیلئے نئی دنیا کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بلین گرے، سیمون فلپس، ربیکا فرڈینینڈو، پال تھامس، ڈیجی لارے، پیٹر ووڈورڈ اور پیٹرا بریانٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شیکڈ بیرسن اور مارک کورنویل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 17جولائی کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :