پاکستان
18 جون ، 2017

نوازشریف نجی دورے پرسعودی عرب روانہ

نوازشریف نجی دورے پرسعودی عرب روانہ

وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کےنجی دورےپر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران عمرہ کی سعادت کےعلاوہ مدینہ منورہ میں اعتکاف اور عبادات میں وقت گزاریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےبھی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کےبعد 25 جون کو نجی دورےپر لندن بھی جائیں گے۔وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہوں گےجبکہ وہ لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔

وزیراعظم کی گذشتہ برس لندن کےنجی اسپتال میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد اب انہیں جون میں چیک اپ کرانا تھا۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم 30 جون کو لندن سےوطن واپس آئیں گے۔

مزید خبریں :