پاکستان
18 جون ، 2017

جلال آباد: پاکستانی قونصلیٹ کے 2افسران لاپتہ

جلال آباد: پاکستانی قونصلیٹ کے 2افسران لاپتہ

مشرقی افغانستان کے شہرجلال آباد سے پاکستانی قونصلیٹ کے 2افسران لاپتہ ہوگئےہیں۔ دفتر خارجہ نے بھی معاملے کی تصدیق کر دی اور معاملہ افغان حکومت کیساتھ اُٹھایا ہے۔ افغان حکومت نے پاکستانی افسران کی بازیابی کے لیے 3ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔

دونوں پاکستانی افسران قونصلیٹ سے 16 جون کو براستہ سڑک پاکستان آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوئے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کا علم ہےاور افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں بھی ہیں ۔

افغان حکومت نے بازیابی کے لیے 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ پاکستان نے افغان حکومت سے درخواست کی ہے کہ لاپتہ افسران کو بازیاب کرانے کے لیے تمام کوشیش بروئے کار لائی جائیں اور اغواکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید خبریں :