شہر شہر
18 جون ، 2017

فیصل آباد: پولیس موبائل کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3نوجوان زخمی

فیصل آباد: پولیس موبائل کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3نوجوان زخمی

فیصل آباد میں تیز رفتار پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3نوجوانوں زخمی ہو گئے۔ شہریوں نے پولیس ڈرائیور کو پکڑ کر درگت بناڈالی۔

اقبال اسٹیڈیم کے قریب ریجنل پولیس آفیسر کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل نے تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار3افراد کو کچل دیا۔

نتیجے میں تینوں نوجوان علی، حیدر اور رؤف شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں الائیڈاسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

موقع پر موجود شہریوں نے پولیس موبائل کو گھیر لیا اور جوتے، مکے اور ٹھڈے مارتے ہوئے اس کی خوب دھنائی کی ۔

پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر عوام غصے کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس موبائل سرگودھا روڈ پر پٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوا کرواپس آ رہی تھی۔

 

مزید خبریں :