دلچسپ و عجیب
18 جون ، 2017

چینی شخص کا سر کے بل کھڑے ہوکر سائیکل چلانے کا مظاہرہ

چینی شخص کا سر کے بل کھڑے ہوکر سائیکل چلانے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے سائیکل چلاتے ہوئے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن جناب سر کے بل کھڑے ہوکر سائیکل چلانے کا ایسا دلچسپ انداز شاید ہی کبھی دیکھاہو۔

یہ دلچسپ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں ایک شخص سائیکل کی سیٹ پر سر کے بل کھڑا تھا بلکہ سائیکل چلانے کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہا تھا۔

مارشل آرٹ کے ماہر چینی شخص نے سائیکل کے پیڈل سے رسی باندھی اور اسکا اگلا سرا اپنے جوتے کے تسموں سے باندھ کر سائیکل کی سیٹ پر ہینڈ اسٹینڈ کرتے ہوئے سائیکل چلاتا رہا اور راہ چلتے لوگوں کو حیران کرتا رہا۔

مزید خبریں :