پاکستان
18 جون ، 2017

کوئٹہ: پشتون آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: پشتون آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشتون آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے نورالدین نامی ایک شہری جاں بحق ہوگیا، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ،پولیس نے علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :