Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
18 جون ، 2017

قومی ٹیم کی فتح،صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارک باد

قومی ٹیم کی فتح،صدر، وزیر اعظم اور  آرمی چیف  کی مبارک باد

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کو بھجوائے گئے اپنے الگ الگ پیغامات میں ان رہنمائوں نے قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دینے کے ساتھ ٹیم کی مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کے لیے دعا بھی کی۔

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ٹیم ورک کبھی نہیں ہرایا جاسکتا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی اور قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نےبھارت کو بڑے فرق سے ہرایا.

 

Advertisement