کھیل
18 جون ، 2017

آئی سی سی رینکنگ میں چیمپئن پاکستان کی ترقی

آئی سی سی رینکنگ میں چیمپئن پاکستان کی ترقی

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کر پاکستان نے نہ صرف چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بھی 2 درجے بہتر کر لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان عالمی رینکنگ میں 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔

قومی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی عالمی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر موجود سب سے کمزور ترین ٹیم تھی۔

کرکٹ پنڈتوں کا بھی خیال تھا کہ پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج سے بھی آگے نہیں بڑھ سکے گی اور بھارت کے خلاف پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد شائقین بھی خاصے مایوس دکھائی دیے۔

لیکن بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم نے بھروپور انداز میں ٹورنامنٹ واپسی کی اور پھر جنوبی افریقا، سری لنکا، انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو باآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کیا جہاں پاکستانی شاہیوں نے بھارت یکطرفہ مقابلے میں 180 رنز سے شکست دی۔

فائنل میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں 95 پوئنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جب کہ جنوبی افریقا 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں :