کھیل
18 جون ، 2017

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ آج ہماری ٹیم کی کارکر دگی مایوس کن تھی، پاکستانی بلےبازوں نےبہت اچھاکھیلا ، فائنل میں پہنچ کرہارنےپربہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےبہترین کھیل کامظاہرہ کیا، ہم نے ٹاس جیت کر درست فیصلہ کیا، وکٹ بالنگ کیلئے سازگار تھی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ وہ ٹورنامنٹ بہت اچھا کھیلے، پاکستان نےثابت کردیاکہ جب اُن کا دن ہو توکوئی ان کو نہیں ہراسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر شعبے میں بھارتی ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا ہے۔

 

مزید خبریں :