پاکستان
18 جون ، 2017

پاکستان کی تاریخی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن

پاکستان کی تاریخی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن

سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستان کی بھارت کو تاریخی شکست پر جشن منایا اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد مقبوضہ وادی میں ٹی وی کی دکانوں پر جمع نظر آئی اور پاکستان کی جیت کے بعد آتش بازی کے ساتھ ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتی رہی۔

ایک کشمیری نوجوان نے پاکستان کی فتح کی جشن مناتے ہوئے کہا کہ 'یہ وہی موقع ہے جس کا انہیں بہت عرصے سے انتظار تھا۔۔۔یہ ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے'۔

ایک نوجوان عامر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹرافی جیتنے کی خوشی اپنی جگہ، وہ سیاسی طور پر بھی اپنی خوشی منا رہے ہیں۔

کشمیری شہریوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی گئی تصاویر میں کشمیریوں کو آتش بازی کرتے اور بھنگڑے ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہر طرف آتشبازی ہو رہی اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں عید کا سماں ہے۔

کچھ کشمیروں نے ٹوئیٹس اپنی خوشی کا کھل کا اظہار کیا، ایک ٹوئٹر صارف مومن احمد نے لکھا کہ انہوں نے فخر زمان کی سنچری پر خوشی ٹوئٹر کے بجائے کشمیر کی گلیوں میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کے سامنے منائی۔

کچھ کشمیروں نے تو پاکستان کی بیٹنگ ختم ہونے کے فوری بعد ہی خوشی منانا شروع کر دی۔

مزید خبریں :