Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
19 جون ، 2017

لندن: مسلمانوں پر کار سوار کا حملہ، 2 افراد جاں بحق

لندن: مسلمانوں پر کار سوار کا حملہ، 2 افراد جاں بحق

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق شمالی لندن کے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر آنے والوںپر گاڑی چڑھا دی۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ فنز بری پارک مسجد کے باہر پیش آئے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے فنز بری پارک اسٹیشن اور نواح کا علاقہ بھی سیل کر دیا ہے۔

Advertisement