انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی ‘کے نئے حصے ’ورلڈ وار‘2 کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی ‘کے نئے حصے ’ورلڈ وار‘2 کا نیا ٹریلر جاری

مشہور زمانہ ویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی‘ کا13واں حصہ متعارف کرادیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی:ورلڈ وار 2 ‘کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

سلیج ہیمر گیمز کے پیش کردہ اس ویڈیوگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکیلئے موزوں ہے جو3نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :