دنیا
19 جون ، 2017

پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن

پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن

پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیرمیں بھی خوشیاں منائی گئیں اور آتش بازی کی گئی ۔

کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا اور اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پاکستان کی جیت پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے عید محسوس ہورہی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے بھی پاکستان ٹیم کی جیت پر مبارک باد دی۔

مزید خبریں :