انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

فلم ’کارز‘ نے ’ونڈر ویمن‘ کوپیچھے چھوڑ دیا

فلم ’کارز‘ نے ’ونڈر ویمن‘ کوپیچھے چھوڑ دیا

اینی میٹڈ کاروں کی فلم ’کارز‘ نے باکس آفس پر جنگجو ’ونڈر ویمن‘ کو شکست دے دی۔ 5 ارب 61 کروڑ کا بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔

اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز ’’کارز ‘‘کی تیسری فلم ہے، جس کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھومتی ہے جسے اچانک ہی اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے اور اسے ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ دوڑ میں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور فینٹسی فلم ’ونڈر وومن‘ اس ہفتے پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم نے اس ہفتے مزید 4 ارب 27 کروڑ کمائے۔

ونڈر ویمن کی کہانی ڈیانا نامی ایسی جنگجو خاتون کے بارے میں ہے جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے کی وجہ سے جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں وہ ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور اسے لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کر جنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم مشہور امریکی ریپ گلوکار اور اداکار کے حالات زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کا نام اداکار اور گلوکار کے نام پر ہی "ٹیوپاک شکور" رکھا گیا ہے۔ فلم نے تین دنوں میں 2 ارب 83 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

مزید خبریں :