انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

شاہ رخ، انوشکا کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا پہلا ٹیزر

شاہ رخ، انوشکا کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا پہلا ٹیزر

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرکا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے یہ تیسری بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کریں گے، اس سے قبل ’رب نے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں انوشکا اور شاہ رخ کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔

کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اب تک ریلیز کئے گئے فلم کے تمام پوسٹرز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

فلم رواں سال 4اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

مزید خبریں :