کھیل
19 جون ، 2017

پاکستان کی جیت، لندن پولیس کے اہلکار بھی جھوم اٹھے

پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جیت کی خوشی میں لندن کی سڑکوں پر پاکستانی مداحوں کے ساتھ گورے پولیس اہلکار بھی خوشی سے جھومتے رہے۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت کی خوشی دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ شائقین نے جوش و خروش سے منائی اور عید سے پہلے عید کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ایسے میں جہاں لندن میں میچ کے بعد پاکستانی شائقین خوشی میں جھومتے گاتے سڑکوں پر نکلے وہیں سیکورٹی پر مامور برطانوی پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دئیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں پاکستانی مداح ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے خوشی میں دیوانہ وار رقص کر رہے ہیں اور برطانوی پولیس اہلکار ان نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایسی محفل سجا رہا ہے کہ یہ بھی کوئی پاکستانی کرکٹ فین ہی ہو اور اسی جوش وجذبے سے رقص بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید خبریں :