انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں جس کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی، جبکہ فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :