-----

پنجاب رینجرز کی کارروائی 20مشتبہ افراد زیر حراست

Punjab Rangers Ki Karwai 20 Mushtaba Afraad Zere Hirasat

پنجاب رینجرز سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادکو زیر حراست لے کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نےکھاریاں اور سرائے عالمگیر کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں 20مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے اور ملزمان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔