دلچسپ و عجیب
19 جون ، 2017

اسکاٹ لینڈ میں سخت ترین ’ ٹف مڈر‘ ریس

اسکاٹ لینڈ میں سخت ترین ’ ٹف مڈر‘ ریس

اسکاٹ لینڈ میں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس’ ٹف مڈر‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹف مڈر نامی اس سالانہ ریس میں ہزاروں مرد و خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا اور شدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا کئی میل کا فاصلہ طے کیا۔

ریس میں حصہ لینے والےسیکڑوں شرکاء کو ڈرم لینرگ کاسل کے علاقے میں جہاں کیچڑ اور تالابوں سے گزرنا تھا، وہیں ایک لاکھ گیلن مٹی سے بھرے گڑھے، برفیلے پا نی سے بھری سرنگ ،خاردار تاروں، چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت20 خطرناک کورس مکمل کرتے ہوئے کئی مشکلات عبور کرنا تھی۔

تین گھنٹے اور تیس منٹ تک جاری رہنے والی اس مشکل ترین ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگایا جاسکتا ہے کہ مقابلوں کے دوران زخمی ہونے کے باوجودہ ر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اس ریس میں سب سے زیادہ تیزی سے تمام کورس مکمل کرنیوالا کھلاڑی خود کو سخت جان ثابت کرتے ہوئے مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔

مزید خبریں :