-----

گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Gwadar Airport Ek Maah Keliye Band Karne Ka Faisala

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔

متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کےبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔