پاکستان
19 جون ، 2017

جے آئی ٹی پر ہمارا موقف ٹھیک ثابت ہورہا ہے،طلال چوہدری

جے آئی ٹی پر ہمارا موقف ٹھیک ثابت ہورہا ہے،طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی شکایات سپریم کورٹ سن رہی ہے، ہمارا موقف ٹھیک ثابت ہو رہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی شکایات بلاوجہ ہیں انھیں کوئی ثبوت نہيں ملا۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے ٹیلی فون ٹیپ کرتےہیں ،کون اتنا مقدس ہے کہ اس کا نام ابھی تک نہیں آرہا کہ کس نے تصویر لیک کی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اٹھنے والے سوالوں کا جواب آنے تک جے آئی ٹی کی قانونی اور اخلاقی حیثیت پر سوالیہ نشان رہے گا ۔

عمران خان کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ اقتدار تک پہنچنے کے لیے نواز شریف کی مخالفت کب تک کریں گے ،پی ٹی آئی سربراہ کی زبان نے ان کی عزت نہیں رہنے دی ،منہ بند رکھتے تو ان کی اپنی بھی عزت رہ جاتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کبھی کسی میڈیا کو دھمکاتےہيں کبھی کسی کا بائیکاٹ کرتے ہيں ، سچ سننے کی ہمت نہیں ،آپ نے جس چینل کا بائیکاٹ کیا ہے ،اس کی وہ رپورٹیں تو سب نے تسلیم کرلی ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہناتھاکہ عمران خان چاہتے ہیں صرف ان کی بات ہونی چاہیے،خان صاحب کو پتا ہونا چاہیے کہ اقتدار تک میڈیا کو ڈکٹیٹ کرکے نہیں 20کروڑ عوام کی بڑی جے آئی ٹی سے گزرکر پہنچا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمغے تو ملتے رہیں گے ، کبھی اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ بنائے گی ،کبھی ٹیم جیتے گی۔

مزید خبریں :