دنیا
19 جون ، 2017

شام: امریکی اتحاد نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرایا

شام: امریکی اتحاد نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرایا

شام میں امریکی اتحاد نے شامی فوج کا لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی طیارےنےگذشتہ روزرقہ میں شامی فوج کے طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ شامی طیارےکواپنےدفاع کےتحت نشانہ بنایاگیا اور امریکی اتحاداپنا اوراتحادیوں کا دفاع کرےگا۔

دوسری جانب شامی فوج نے اپنے بیان میں امریکی حملےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف نشانہ بنائےگئےطیارےکاپائلٹ لاپتہ ہے۔

شامی طیارےکونشانہ بناناامریکاکی دہشتگردی کی معاونت کی تصدیق ہے۔2014سےشام میں داعش کےخلاف جنگ میں شامی طیارےکونشانہ بنانےکاپہلاواقعہ ہے۔

روس نےامریکی حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاشام میں یکطرفہ اقدامات سےبازرہےاورامریکاکوشامی علاقائی سالمیت کااحترام کرناچاہئے۔

 

مزید خبریں :