دنیا
19 جون ، 2017

ورجینیا میں مسلم لڑکی کا قتل، مشتبہ شخص گرفتار

ورجینیا میں مسلم لڑکی کا قتل، مشتبہ شخص گرفتار

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلم لڑکی اغوا کے بعد قتل کردی گئی اور 22 سالہ مشتبہ شخص پر گرفتاری کے بعد قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ذرائع کہتے ہیں کہ گزشتہ روز لڑکی اور مشتبہ شخص کا جھگڑا ہوا تھا۔

ورجینیا کی پولیس کو ایک تالاب سے 17 سالہ مسلم لڑکی کی لاش ملی ہےاور لاش کے پاس بیس بال بیٹ بھی موجود تھا۔پولیس نے تفتیش کے دوران 22 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس پر مسلم لڑکی کے قتل کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق مشتبہ شخص نے گزشتہ روز جھگڑے کے بعد لڑکی پر تشدد کیا اور پھر اسے اغوا کیا ۔ لڑکی کی شناخت نبرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ قتل نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے یا نہیں۔

 

مزید خبریں :