انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2017

چین:بیسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز

چین:بیسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز

چین کے شہر شنگھائی میں سالانہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کاآغاز ہوگیا،جس میں چین سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

شنگھائی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھانے والوں میں معروف اداکارہ زینگ تیان،لیو یائی فائی، فرانسیسی اداکارجین رینو اور اداکارہ جولی ڈیلپی سمیت کئی معروف فنکاروں کے نام قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ اس بیسویں سالانہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کل 2ہزار4سو فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں سے 14فلموں کو سب سے بڑے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :