-----

ارجن اور انیل کپور کی فلم ’مبارکاں‘ 'کانیا پوسٹر جاری

Arjun Our Aneel Kapoor Ki Film Mubarikan Ka Naya Poster Jari

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور پہلی بار نئی بالی ووڈ فلم ڈبل کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیارہیں،انیل کپور بھی فلم کا حصہ ہوں گے، نئی بالی ووڈ فلم ’مبارکاں‘ 'کانیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی وو ڈ اداکار ارجن کپور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب پہلی بار کسی فلم میں ڈبل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نئی بالی ووڈ فلم ’مبارکاں‘ 'میں ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ معروف اداکار انیل کپور بھی فلم کا حصہ ہیں۔

اس فلم میں ارجن کپور پگڑی اور داڑھی میں پنجابی بولتے ہوئے ایک سکھ کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

سونی پکچر کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں، جبکہ اس فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔

ارجن کپور کے ساتھ اس فلم میں انیل کپور، الینا ڈی کروز اور اتھیا شیٹھی سمیت دیگر اداکار نظرآئیں گے، جبکہ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ارجن کپور اس میں پہلی بار ڈبل کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں ارجن کپور کرن اور چرن کے کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ انیل کپور جو ان کے حقیقی چچا ہے، وہ فلم میں ان کے ماموں بنے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 28جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔