خصوصی رپورٹس
19 جون ، 2017

بالی ووڈ اسٹارز کی پاکستانی ٹیم کو فتح کی کھل کر مبارکباد

بالی ووڈ اسٹارز کی پاکستانی ٹیم کو فتح کی کھل کر مبارکباد

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار فتح پر بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے لیکن بعض بالی وڈ اسٹارز نےگرین شرٹس کو مبارک باد کے پیغامات دئے ہیں ۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد تو بھارت میں سوگ کا سماں ہے لیکن بالی وڈ اسٹارز گرین شرٹس کو کھل کر مبارک باد دے رہے ہیں۔

سابق مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا، یقیناً رمضان کی رحمتیں بھی ہیں۔

فائنل سے پہلے ٹیم پاکستانی ٹِیم کو تنقید کا نشانہ بنانے والے رشی کپور بھی لائن پر آگئے،انہوں نے کہا کہ ہاں پاکستان تم نے ہمیں ہرا دیا، میں تسلیم کرتا ہوں، تم نے تمام شعبوں میں ہم سے بہتر کھیل پیش کیا،بہت بہت مبارک ہو۔

باجی راؤ بھی پاکستان کی جیت پر خوش نظر آیا، اداکاررنویرسنگھ نے کہا کہ بعض بہترین ٹیمیں فائنل میں نہ پہنچ سکیں لیکن پاکستان نےزبردست انداز سے فائنل کھیلا ۔

بچن جونئیر یعنی ابھیشیک بچن نےپاکستان کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترین ٹیم بن کر کھیلی ۔

فرحان اختر نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ وہ دن بھارت کا نہیں تھا، پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا،مبارک ہو۔

اداکارورون دھون نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت سے اچھی کرکٹ کھیلی۔

ان کے علاوہ اداکاررتیش دیش مکھ، ارجن رام پال، بومن ایرانی اوردیا مرزا نے بھی اس تاریخی فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔

 

مزید خبریں :