دلچسپ و عجیب
20 جون ، 2017

اسپین : نومولود بچوں کے اوپر سے چھلا نگیں لگانے کا تہوار

اسپین : نومولود بچوں کے اوپر سے چھلا نگیں لگانے کا تہوار

یوں تو والدین اپنے ننھے منے بچوں کو پھولوں کی طرح رکھتے ہیں اور ان پر ایک آنچ تک نہیں آنے دیتے لیکن اسپین میں تو چھوٹے بچوں کے اوپر سے چھلانگیں لگائی جاتی ہیں۔

جی ہاں، اسپین کے شہر برگوس میں شیر خوار بچوں کے اوپر سے چھلانگیں لگانے کا سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کوخصوصی طور پر لایا گیا۔

ننھے منے بچوں کو بیچ سڑک پر بچھے گدّوں پر لٹایا گیا اور پیلے رنگ کے روایتی لباس پہنے افرادنے ایک کے بعد ایک ان کے اوپر سے چھلانگیں لگائیں۔

ہر سال منعقد کیے جانے والے اس تہوار میں سینکڑوں مقامی افرادنے جو ش و خروش سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر میوزک اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدیوں پرانے اس روایتی تہوار کا آغاز 1621 میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :