کاروبار
20 جون ، 2017

عید سے پہلے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

عید سے پہلے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

ماہ رمضان المبارک میں پھل فروشوں  اور سبزی فروشوں کی من مانیوں کے بعد عید الفطر سے صرف چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرڈالا اور گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری مشکل ہوگئی ۔

پھل  فروشوں کی جانب سے اپنے خلاف چلنے والی تین روزہ مہم کے باوجود پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے جبکہ اب تو سبزی فروشوں نے بھی ٹماٹر،آلو،ہری مرچ،ہرادھنیا،ہری پیاز کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔

اسی طرح کئی مقامات پر دہی کی فی کلو قیمت میں بھی10روپے سے 20روپے کا اضافہ کردیا ہے تاہم دودھ کے نرخ85روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔

شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 500سے بڑھا کر540روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت400روپے سے بڑھا کر 440 تا 450 روپے کلو کردی گئی ہے۔

اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 50روپے اضافے سے 750روپے سے بڑھا کر800روپے کلو کردی ہے۔

مزید خبریں :