کھیل
20 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی جیتنا قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے ،فخر زمان

چیمپئنز ٹرافی جیتنا قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے ،فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی فخرزمان کا کہناہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے ،اس سے بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا۔

کرکٹرفخرزمان کے مردان میں اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے پراہل علاقہ اور اہل خانہ نےان کا شاندار استقبال کیا۔

اپنی رہائش پر میڈیاسےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے کہا تھا کہ ہرمیچ فائنل سمجھ کرکھیلناہے۔ بھارت کےکھلاڑیوں نے کھیل میں اچھی اسپرٹ دکھائی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ سے قبل والدین سے دعائیں لیتا ہوں ،میری کارکردگی میں فیملی کا بڑا ہاتھ ہے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان منگل کی صبح 7 بجکر تیس منٹ پر پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ پہنچے جہاں پہلے سے بڑی تعداد میں لوگ ان کا استقبال کرنے کے لئے جمع تھے۔

اس موقع پر فخر زمان کے والد ، بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ فخر زمان سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے باہر آئے تو کرکٹ شائقین نے انہیں گھیر لیا۔

پولیس اہلکاروں نے انہیں بڑی مشکل سے گاڑی میں بٹھا کر مرادان روانہ کیا۔ سکیورٹی کی وجہ سےان کے سیکڑوں چاہنے والوں کو ائیر پورٹ گیٹ سے باہر روک دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :