خصوصی رپورٹس
20 جون ، 2017

یورپ: طویل ترین دن، ہزاروں افراد کی تاریخی یادگار آمد

یورپ: طویل ترین دن، ہزاروں افراد کی تاریخی یادگار آمد

سال کے طویل ترین دن کا جشن منانے ہزاروں افراد یورپ میں واقع تا ریخی یا دگاراسٹون ہیج پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کل21جون کو سال کا طویل ترین دن مختلف انداز میں منایا جاتا ہے،جہاں لوگوں کی کثیر تعداد سوا نیزے پر آگ برساتے سورج اوردھوپ کو انجوائے کرتے ہوئے اس دن کاجشن مناتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ کی تاریخی یادگاراسٹون ہیج پر بھی ہر سال دیکھنے کو ملتا ہے جہاں موسمِ گرما کے اس انقلابِ شمسی کو دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ کا رُخ کرتے ہیں۔

رواں سال بھی اس مقام پر ہزاروں افرادجمع ہوئے ہیں جو سورج نکلنے اور سحر پھوٹنے کا نظارہ دیکھ کر خوب جشن منانے میں مصروف ہیں ۔

اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظام کیا گیا ہے اور کسی بھی نا خوشگوار سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی چاک و چوبند ہے ۔

مزید خبریں :