دلچسپ و عجیب
20 جون ، 2017

آسٹریلیاکے ساحل پرنیلی ایلجی کا انبار

آسٹریلیاکے ساحل پرنیلی ایلجی کا انبار

آسٹریلیاکے ساحل پر ایک خوبصورت نظارہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہاں نیلے رنگ کی روشنی پھیلاتے ایلجی(Algae)کا انبار لگ گیا۔

ہزاروں کی تعداد میں موجود ان چمکدارایلجی میں قدرتی طور پر روشنی بکھیرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جن کی موجودگی سے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی نے پانی میں برقی قمقمے لگا دیئے ہوں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلجی نہ صرف سمندری حیات کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ ماہی گیروں کے بھی نقصان دہ ہیں۔

یہ نظارہ دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑنے کے لئے کافی تھا۔

مزید خبریں :