دلچسپ و عجیب
20 جون ، 2017

فرانس :گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ

فرانس :گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ

فرانس میں منچلوں نے گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ سجا لیا،سیکڑوں فٹ بلندی پر موسیقی کے دھنوں پر آواز کا جادو جگاتے رہے۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوان تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اورنت نئے انداز سے زندگی کا مزہ دوبالاکرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فرانس میں منچلےگرم ہوا کے غبارے میں آسمان کی سیر کرنے نکلے تو اپنے میوزیکل انسٹومنٹس بھی ساتھ لے لئے اور جیسے ہی ہاٹ ایئر بیلون سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو موسیقی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والے ان نوجوانوں نے کہیں تو میوزک بجانا شروع کر دیا اور ان دھنوں پر ساتھ ساتھ گاتے اور جھومتے بھی رہے۔

اس انوکھے کانسرٹ میں گٹار، کی بورڈاور ڈرم کے ساتھ خوشی میں گاتے اور جھومتے سنگرز کو سننے کیلئے تو صرف پرندے ہی تھے تاہم آن لائن اس ویڈیو کوخوب سراہا گیا ۔

مزید خبریں :