کاروبار
20 جون ، 2017

پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے پانچویں مسلسل منفی دن،100 انڈیکس1678 پوائنٹس گرگیا،45 ہزار کی نفسیاتی حد ٹوٹ گئی، ایک دن میں مارکیٹ کی مالیت 293 ارب روپے کم ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1678 پوائنٹس کمی سے 44914 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 386 کمپنیوں کے29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت12 ارب 95 کروڑ روپے رہی۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 293 ارب روپے کم ہو کر 9200 ارب روپے ہوگئی۔

انسائٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ کے مطابق انڈیکس میں کمی کی مختلف وجوہات رہیں، جن میں امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے بارے میں سخت مؤقف، جے آئی ٹی، میوچول فنڈز سے پیسہ نکالنے اور عید کی چھٹیوں میں رول اوور ویک چھوٹا ہونے کے سبب سرمایہ کاروں کا اپنے کھلے سودوں کو کم کرنا شامل ہے۔

مزید خبریں :