کاروبار
20 جون ، 2017

پنجاب فوڈ کا 5 شہروں میں مضر صحت دودھ کیخلاف ایکشن

پنجاب فوڈ کا 5 شہروں میں مضر صحت دودھ کیخلاف ایکشن

ذیشان بخش
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے5 بڑےشہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 ہزار 842 لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کاکہناہے کہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانےکیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کےداخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی۔

لاہور میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 8 ہزار 190 لٹر، فیصل آباد میں4 ہزار 772 لٹر، ملتان میں 2 ہزار 870 لٹر، گوجرانوالہ میں 5 ہزار 890 لٹر اور راولپنڈی میں 3 ہزار 120 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کےمطابق دودھ کو گاڑھا کرنےکے لیے کیمیکلز اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانےکیلئےقانون سازی کی جا رہی ہے، پاسچرائزڈ دودھ بوتلوں میں بند کر کے فروخت کرنے سے ملاوٹ کا خاتمہ ممکن ہے، ان بوتلوں میں ملاوٹ پائے جانے پر ملاوٹ کرنے والے کاسراغ لگایا جا سکے گا۔

مزید خبریں :