دلچسپ و عجیب
21 جون ، 2017

میسور: ہزاروں طلبا نے یوگا پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنالیا

میسور: ہزاروں طلبا نے یوگا پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنالیا

کہتے ہیں خود کو فٹ رکھنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے یوگا سب سے بہترین ورزش ہے۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کے دیوانے اپنی ورزش کامظاہرہ کر رہے ہیں ۔

بھارتی شہر میسو ر میں ہزاروں طلبا نے ایک ساتھ یوگا پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔

میسور میں موجود میسور پیلس کے سامنے 8ہزار 387طلبا ء نے مختلف آسن پرفارم کرتے ہوئے یوگا پرفارم کرنے کا شاندارمظاہرہ پیش کیا اور دنیا کی سب سے لمبی چین بنا کر نا صرف عالمی ریکارڈ بنا ڈالا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ۔

اس موقع پر44اسکول کے طالبات نے یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے زبردست جوش و خروش دکھایا۔

 

مزید خبریں :