کاروبار
21 جون ، 2017

سی ڈی این ایس کی بچت اسکیموں میں 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری

سی ڈی این ایس کی بچت اسکیموں میں 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکی مختلف بچت ا سکیموں میں 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ 13جون2017ء تک بچتوں کی وصولیوں کے مجموعی ہدف کے 82 فیصد کے مساوی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

رواں مالی سال 2016-17ء کیلئے سی ڈی این ایس کیلئے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف228 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مزید خبریں :