انٹرٹینمنٹ
21 جون ، 2017

فلم ’بلیڈ رنر 2049 ‘کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’بلیڈ رنر 2049 ‘کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’بلیڈ رنر 2049‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایت کار ڈینس ویلینیو کی یہ سنسنی خیز فلم1982میں ریلیز ہونے والی فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے امریکی پولیس اہلکار کے گِرد گھومتی ہے جو ایک ایسے راز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جودنیا کو ہلا کر رکھ دے گا اور اسی تلاش میں وہ تیس برس قبل لا پتہ ہو جانیوالے بلیڈ رَنر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔

اینڈریو کوسوو اوربروڈرک جانسن کی مشترکا پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ڈی آرمس، سلویا ہوئیکس، کارلا جیوری، روبن رائٹ اورجیرڈ لیٹوشامل ہیں۔

امریکی رائٹر فلپ ڈی کے ناول سے ماخوذ یہ سنسنی خیزسائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر بروز پکچرز اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 6 اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :