کھیل
21 جون ، 2017

میچ کے حریف ، آپس میں دوست

میچ کے حریف ، آپس میں دوست

میچ میں روایتی حریف پاک، بھارت کھلاڑی آپس میں اچھے دوست بھی ہیں۔

ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کے علاوہ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی آپس میں اچھے تعلقات کی بنا پر دوست بھی ہیں۔

سرفراز احمد کے بیٹے کی دھونی کےساتھ تصویر کے بعد اب اظہر علی کے بچوں کی دھونی ، ورات کوہلی اور یوراج سنگھ کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں ۔

پاکستانی بلے باز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لیجنڈز کا شکریہ جنہوں نے ان کے بچوں کو خوشی کا بڑا موقع فراہم کیا۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے بھی دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا،جس میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی دوستوں کی طرح آپس میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایسے ہی نظر آئے جیسے کسی گیم کے بعد دوست آپس میں ایک دوسرے کی کلاس لیتے نظر آتے ہیں، یار مجھ سے تو کیچ چھوٹنے والا تھا، چلو چلو تم نے کون سا تیر مارلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں سمیت ان کے دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹرز سے دوستی ہے۔

مزید خبریں :