شہر شہر
21 جون ، 2017

مردان: مسافر کوچ ٹرک سےٹکراگئی، 5 افرادجاں بحق

مردان کے قریب گوجر گڑھی رنگ روڈ پر کوچ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، اندوہناک حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر وین گجر گھڑی میں تیز رفتاری اور بارش کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی۔

حادثے میں 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

مزید خبریں :