کھیل
21 جون ، 2017

چیمپئن شپ جیتنا اعزاز کی بات ہے، جنید خان

آئی سی سی چیمپئن پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان ٹیم کا اچھا ٹیلنٹ فراہم کیا۔ ابتدائی میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے آبائی علاقے صوابی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ چیمپئن شپ جیتنا اعزاز کی بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم پر پریشر تو تھا، لیکن ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا۔ مثبت سوچ کےساتھ کھیلے اور کامیاب ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ٹارگٹ توبھارت کے تمام بیٹسمین تھے۔عامرآؤٹ کرے، حسن کرے یا میں کروں، خوشی برابر ہوتی ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی ناکامی کے بعد محنت کی اور شاندار طریقے سے کم بیک کیا۔

انہوں نےکہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نےجس طرح کی پرفارمنس دی وہ کوئی اور ٹیم دے بھی نہیں سکتی۔آخری میچ میں بیٹسمینوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنیدخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ رومان رئیس ،فخر زمان اور حسن علی جیسے نئےکھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہت بہتر ہوا ہے۔

مزید خبریں :