خصوصی رپورٹس
21 جون ، 2017

ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل

ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل

پاکستان نے آج کے دن 8 سال قبل یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرکے قوم کو خوشی سے سرشار کیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کا ٹورنامنٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیاتھا ، جس میں 12 ٹیمیں شریک تھیں ،ایونٹ میں 27 میچز کھیلے گئے تھے۔

سپر ایٹ فارمیٹ کے تحت پاکستان ، سری لنکا ، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا، شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں لارڈز میں حریف ٹیم سری لنکا سے ٹکرانا تھا۔

سری لنکا نے فائنل ایکشن میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ پر 138 رنز اسکور کئے ۔

شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور گرین شرٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل 8 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔جیت کے بعد کپتان یونس خان کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور جشن منایا۔

آج پاکستانی قوم اس کامیابی کی آٹھویں سالگرہ منارہی ہے جبکہ تین روز قبل ہی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی پہلی بار جیت کر قوم کو عید سے قبل زبردست تحفہ بھی دیا ہے ۔

مزید خبریں :