کاروبار
21 جون ، 2017

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعۃ الوداع ، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہےگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق جمعۃ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیو ں کے دو روز بھی تعطیل ہوگی جس کے بعد عید کی چھٹیاں پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پی ایس ایکس میں کاروبار بند رہے گا۔

مزید خبریں :