دلچسپ و عجیب
21 جون ، 2017

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑ گیا

سر پھرے شخص کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔ فیس بک لائیکس کیلئے اپنے کمسن بیٹے کو 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے لٹکانے والے شخص کو 2سال جیل کی سزا کا پروانہ مل گیا۔

آج کل سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا ٹرینڈ فروغ پاتا جا رہا ہے جس کیلئے لوگ کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والے سر پھرے شخص کو فیس پر ایک ہزار لائیک لینے کا شوق چڑھا تو اپنے کمسن بیٹے کی جان خطرے میں ڈال کر معصوم بچے کو 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے لٹکادیا اور اس خطرناک عمل کی تصویر فیس بک پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بخار میں مبتلا الجیرین شخص کو لائیک تو نہ ملے تاہم اُسے معصوم بچے کی جان خطرے میں ڈالنے پر دو سال جیل کی سزا ضرور مل گئی۔

مزید خبریں :