انٹرٹینمنٹ
21 جون ، 2017

عامر خان نے اپنی نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

عامر خان نے اپنی نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے وزن میں کمی کرلی۔

عامر خان فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار رہتے ہیں اور بعض دفعہ اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

عامر خان نے اپنی فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے وزن میں 25 کلو اضافہ کیا تھا جس کے باعث انہیں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن پھر فلم میں نوجوانی کے کردار کے لیے وزن میں کمی بھی کی تھی جس نے سب کو حیران کردیا تھا۔

فلم ’’دنگل‘‘ میں 98 کلو وزن والے پہلوان عامر خان نے اپنی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان کے لیے وزن میں کمی کرلی ہے اور اب فلم کے لیے انہوں نے اپنا وزن 70 کلو تک کرلیا ہے۔

نئی فلم کی شوٹنگ یورپی ملک مالٹا میں جاری ہے جہاں مداحوں اور کریو کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں عامر خان کی جسامت میں واضح کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ بھاری بجٹ والی بالی وڈ فلم ہے جس میں عامر خان ، امیتابھ بچن ، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کو یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جائے گا۔