کھیل
21 جون ، 2017

فائنل میں کوہلی کو آوٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا،سرفراز

فائنل میں کوہلی کو آوٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا،سرفراز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہدف تھا، ویرات کوہلی آؤٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوانٹ تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے وننگ کیپٹن سرفراز احمد کی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گراؤنڈ کے اندر کسی کھلاڑی سے کوئی سمجھوتہ نہیںہے جبکہ گراؤنڈ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی بیک بون ہے، اسے آؤٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوانٹ تھا،کوہلی کو آؤٹ کیا تو لگا کہ میچ 60 فیصد ہمارے ہاتھ آگیا ہے۔

قائد قومی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ جب ہم نے دھونی کو آؤٹ کرلیا تو یقین آگيا کہ اب میچ 80سے90 فیصد ہمارے ہاتھ میں آگیا ہے۔

مزید خبریں :